ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رافیل پیپرلیک: وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سے کہا،دستاویزات کی فوٹو کاپی کرکے آفس سے باہر لے جایا گیا ہے

رافیل پیپرلیک: وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سے کہا،دستاویزات کی فوٹو کاپی کرکے آفس سے باہر لے جایا گیا ہے

Wed, 13 Mar 2019 23:53:17    S.O. News Service

نئی دہلی ،13 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سرخیوں میں چھائے رافیل پیپر لیک کو لے کر وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اس سے ملک کی خود مختاری کے ساتھ سمجھوتہ ہوا ہے۔بدھ کو داخل حلف نامے میں وزارت نے بتایا کہ حکومت کی اجازت کے بغیر رافیل لڑاکا طیارے ڈیل کے حساس دستاویزات کی فوٹو کاپی کی گئی، جسے چوری سے آفس سے باہر لے جایا گیا۔حکومت نے سپریم کورٹ سے صاف کہا کہ جن لوگوں نے درخواست میں نتھی کرنے کے لئے بغیر اجازت حساس دستاویزات کی فوٹوکاپی کرنے کی سازش کی، انہوں نے چوری کی ہے۔

حلف نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار یشونت سنہا، ارون شوری اور پرشانت بھوشن حساس اطلاعات لیک کرنے کے مجرم ہیں۔کورٹ کو بتایا گیاکہ اس طرح دستاویزات لیک کئے جانے سے خود مختاری اور غیر ملکی تعلقات پر منفی اثر ہوا ہے۔حلف نامے میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ رافیل جائزہ کیس میں درخواست گزاروں کی طرف سامنے رکھے گئے دستاویزات قومی سلامتی کے لحاظ سے حساس ہیں جو لڑاکا طیارے کی جنگی صلاحیت سے متعلق ہیں،معاملے کی اندرونی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔مرکز نے حلف نامے میں کہا کہ درخواست میں جن دستاویزات کو بنیاد بنایا گیا ہے وہ ایک قسم کے ہیں، جن کے لئے ثبوت قانون کے تحت استحقاق کا دعوی کیا جا سکتا ہے۔دراصل حال ہی میں عدالت عظمی میں اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کے اس تبصرہ نے سیاسی بھونچال لا دیا تھا کہ رافیل لڑاکا طیارے کے سودے کے دستاویزات چرا لئے گئے ہیں،اگرچہ بعد میں اٹارنی جنرل نے دعوی کیا کہ رافیل دستاویزات وزارت دفاع سے چرائے نہیں گئے اور سپریم کورٹ میں ان کی بات کا مطلب یہ تھا کہ درخواست گزاروں نے درخواست میں ان اصل کاغذات کی فوٹو کاپی کا استعمال کیا، جو خفیہ ہیں۔غور طلب ہے کہ رافیل کے دستاویزات کے لیک ہونے کو لے کر اپوزیشن پارٹی حکومت پر حملہ آور ہو گئے تھے۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے حساس کاغذات کے چوری ہونے پر حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے جانچ کی مانگ کی تھی،اگرچہ وینو گوپال نے صورت حال کو بہترکرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا تھاکہ مجھے بتایا گیا کہ اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ (سپریم کورٹ میں) دلیل دی گئی کہ فائلوں وزارت دفاع سے چوری ہو گئیں،یہ مکمل طور پر غلط ہے۔


Share: